28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی محتسب کے حکم پر سبی کی رہائشی خاتون کو بینظیر کفالت...

وفاقی محتسب کے حکم پر سبی کی رہائشی خاتون کو بینظیر کفالت پروگرام کی سہ ماہی قسط دلوادی گئی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):وفاقی محتسب کے حکم پر سبی کی رہائشی خاتون کو بینظیر کفالت پروگرام کی سہ ماہی قسط دلوادی گئی۔ درخواست گزار خاتون فیروزہ بی بی نے درخواست دائر کی تھی کے انہوں نے بینظیر کفالت پروگرام میں رجسٹریشن کی لیکن انکو وظیفہ نہیں مل رہا۔درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کے انہوں نے اس حوالے سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کے چکر لگائے مگر انکی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

بالآخر مجبور ہو کر انہوں نے وفاقی محتسب میں درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی ریجنل آفس کوئٹہ کے عملے نے انکوائری کا آغاز کیا۔اور متعلقہ محکمے کے عملے کو طلب کر کے جواب مانگا تاہم متعلقہ محکمہ جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔چنانچہ وفاقی محتسب فوری طور پر درخواست گزار کو بینظیر کفالت پروگرام کی سہ ماہی قسط ادا کرنے کے احکامات جاری کئیے ۔

- Advertisement -

احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کو سہ ماہی قسط ادا کر دی ۔درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515273

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں