26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںوفاقی محتسب کے حکم پردرخواست گزارریٹائرڈ ملازم کوویلفیئر گرانٹ اورمیرج گرانٹ کے97,000...

وفاقی محتسب کے حکم پردرخواست گزارریٹائرڈ ملازم کوویلفیئر گرانٹ اورمیرج گرانٹ کے97,000 ہزار روپے دلوادئیے گئے

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 21 اپریل (اے پی پی):وفاقی محتسب کے حکم پر کوئٹہ کے رہائشی درخواست گزار ریٹائرڈ ملازم لال بخش کوویلفیئر گرانٹ اور میرج گرانٹ کے97,000 ہزار روپے جو 3 سال سے زیرالتواءتھے 1 مہینے میں دلوادیئے گئے۔وفاقی محتسب ریجنل آفس میں کوئٹہ کے رہائشی درخواست گزار لال بخش نے درخواست دائر کی تھی کے وہ ایک وفاقی محکمے میں ملازمت کرتے تھے اور انہوں نے ویلفیئر گرانٹ اور میرج گرانٹ کےلئے اپلائی کیا تھا مگر متعلقہ محکمے کی جانب سے تاخیر کی جا تی رہی۔

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس سلسلے میں 3 سال تک کئی بار متعلقہ محکمے سے رابطہ کیا مگر انکی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔بالاخر مجبور ہو کر انہوں نے انصاف کے حصول کی خاطر وفاقی محتسب کے ادارے میں درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی ریجنل آفس کوئٹہ کے عملے نے انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کے عملے کو طلب کر کے جواب مانگا،متعلقہ محکمہ جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔

- Advertisement -

چنانچہ وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر درخواست گزار کے ویلفئیر گرانٹ اور میرج گرانٹ کی رقم جو 97,000 ہزار بنتی ہے انہیں ادا کی جائے۔وفاقی محتسب کے احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کی 97,000ہزار کی رقم ان کو بذریعہ چیک ادا کردی۔درخواست گزار نے وفاقی محتسب کے اس احسن اقدام پے شکریہ ادا کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585190

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں