وفاقی نظامت تعلیمات نے اپنے زیر انتظام تعلیمی اداروں کے اوقات کار صبح 8 بجے سے دن 11 بجے تک کردیئے

44

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):وفاقی نظامت تعلیمات نے اپنے زیر انتظام تعلیمی اداروں کے اوقات کار صبح 8 بجے سے دن 11 بجے تک کردیئے ہیں۔ منگل کو نظامت تعلیمات کی جانب سے جاری ایڈاوئزری کے مطابق تعلیمی ادارے طلبا کو گرمی سے بچانے کیلئے اقدامات کریں۔

تعلیمی اداروں میں پانی ، سائے اور پنکھوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ وفاقی تعلیمی اداروں میں ان دنوں سالانہ امتحانات جاری ہیں۔ تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں کمی کرکے 8 سے 11 بجے تک کر دیئے گئے ہیں۔ وفاقی نظامت تعلیمات نے ایریا ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایڈوائزری پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔