تاشقند۔25فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وفاقی وزیر سرمایہ کاری عبدالعلیم خان تاشقند پہنچ گئے جہاں ازبکستان کے وزیر سرمایہ کاری، صنعت اور تجارت لازیز قدراتوف اور نائب وزیر شخرخ نے ان کا خیرمقدم کیا۔
وزیر اعظم کی وفد کے رکن کی حیثیت سے وزیر تجارت جام کمال خان اہم دوطرفہ ملاقاتوں میں شرکت کریں گے جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ مزید برآں 26 فروری کو پاکستان-ازبکستان بزنس فورم منعقد کیا جائے گا تاکہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کئے جائیں اور کاروباری تعلقات کو مضبوط بنایا جا سکے۔