وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے دبئی میں منعقدہ گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش میں پاکستانی پویلین کا افتتاح کر دیا

123

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے دوبئی میں منعقدہ گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش ( گائٹیکس گلوبل 2022) میں پاکستانی پویلین کا افتتاح کر دیا ۔اس موقع پر وزارت آئی ٹی کے سینئر افسران اور چئیرمین پاکستان سافٹ ویئر ہاوسز ایسوسی ایشن ایم زوہیب خان بھی موجود تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ یہ بہت حوصلہ افزاء اور خوشی کی بات ہے کہ بہت سی پاکستانی ٹیک کمپنیاں اپنی پراڈکٹس کے ساتھ اس نمائش میں موجود ہیں، نمائش میں ہر طرف "ٹیک ڈیسٹی نیشن پاکستان ” لوگو آویزاں ہونا نہ صرف ان کے لیے بلکہ گلف میں رہنے والی تمام پاکستانی کمیونٹی کے لئے قابل فخر لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا یہ بہت بڑی کامیابی ہے کہ اس نمائش میں اس دفعہ پاکستان کی 29 کمپنیاں اپنے پراڈکٹس کی نمائش کررہی ہیں، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لئے پر عزم ہے۔