وفاقی وزیر احسن اقبال سے متحدہ عرب امارات کےسفیر کی ملاقات

231
تعلیم ترقی کیلئے ضروری ہے، کوئی بھی ملک کم شرح خواندگی پر ترقی نہیں کرسکتا ، احسن اقبال

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال سے متحدہ عرب امارات کےسفیر حماد عبید ابراہیم الزیبی نے یہاں نور خان ایئربیس پر ملاقات کی۔اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے حالیہ بارشوں اور سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔