‏وفاقی وزیر احسن اقبال سے مصر کے منصوبہ بندی اور اقتصادی ترقی کے وزیر ڈاکٹر ہلالہ السید کی ملاقات

163

نیویارک ۔14جولائی (اے پی پی): ‏وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال سے مصر کے منصوبہ بندی اور اقتصادی ترقی کے وزیر ڈاکٹر ہلالہ السید نے پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلق اعلیٰ سطح کے سیاسی فورم اجلاس کے بعد نیویارک میں ملاقات کی۔

اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندہ منیر اکرم بھی موجود تھے۔ ‏وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ناروے کی امور خارجہ کی نائب وزیر بارگ سینڈ کیئر نے بھی نیویارک میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔