وفاقی وزیر احسن اقبال کا سیمینار سے خطاب

116

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے تین سالوں میں اقتصادی ترقی کی وجہ سے ایک نئی پہچان بنائی ہے۔ انہوںنے ان خیالات کا اظہار لندن میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بار ے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگوں کو اپنے ملک کا مثبت تاثر اجاگر کرنا چاہیے اور اس کے لئے مثبت سوچ اور خود اعتمادی کو اپنانا ہو گا۔ ان کاکہنا تھاکہ سی پیک کی صورت میں 46بلین ڈالر کی سرمایہ کاری نے دنیا کی نطر مین پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کیاہے اور عالمی میڈیا جو پاکستان کو خطرناک ملک قرار دیتا تھا آج پاکستان کو بیرونی سرمایہ کاری کے لئے جنت قرار دے رہا ہے۔