27.7 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر احسن اقبال کا چین کے سفیر سن وی ڈونگ کے...

وفاقی وزیر احسن اقبال کا چین کے سفیر سن وی ڈونگ کے ہمراہ تقریب سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئندہ سال اقتصادی راہداری منصوبوں کی تکمیل کا سال ہوگا، سی پیک کے ذریعے ملک میں معاشی اور علمی انقلاب آئے گا، ملک کے مستقبل اور ترقی سے متعلق اہداف پرمبنی تحقیق وقت کا تقاضا ہے۔ وہ پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ کے ہمراہ سی پیک سینٹر فار ایکسلینس کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج سی پیک کے اہم ریسرچ سینٹر کا افتتاح ہوا ہے، ریسرچ سے معیاری ترقی کا فروغ ممکن ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ 21 ویں صدی ایشیا اور چین کی صدی ہے، سی پیک سے خطے میں پائیدار ترقی کو فروغ ملے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری امن کی راہداری ہے اور یہ مرکز اس منصوبے پر عملدرآمد میں مصروف عمل اداروں کو مربوط بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مرکز کا مقصد چین پاکستان اقتصادی راہداری کے چھ اہم شعبوں میں تحقیق کو فروغ دینا ہے جن میں منصوبے کے سماجی و اقتصادی اثرات، تجارتی اور صنعتی ترقی، علاقائی روابط، معاشی استحکام، شہری ترقی اور منصوبے سے پیدا ہونے والے روزگار کے مواقع شامل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48020

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں