وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سینئر صحافی ثاقب سعید کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

138
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا ہم نیوز کی سینئر اینکر پرسن عاصمہ شیرازی اور سچ نیوز کے عاصم شیرازی کے بھائی محسن شیرازی کے انتقال پر اظہار افسوس
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا ہم نیوز کی سینئر اینکر پرسن عاصمہ شیرازی اور سچ نیوز کے عاصم شیرازی کے بھائی محسن شیرازی کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے سینئر صحافی ثاقب سعید کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ثاقب سعید کے والد کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،آمین۔