وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی ایکس پوسٹ میں سورۃ الصف کی آیت کا حوالہ، دشمن کے مقابل یکجہتی کا پیغام

161
اڈیالہ جیل والے صاحب کے دور میں پاکستان تنہائی کا شکار تھا، اب وہ معاملہ ختم ہو چکا، خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی پریس کانفرنس

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ” بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ” یعنی سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے سورة الصف کی آیت”اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِہٖ صَفًّا کَاَنَّہُمْ بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ“ کا حوالہ دیا اور کہا کہ یہ آیت ہمیں ایک ہی حکم دیتی ہے کہ جب جنگ مسلط ہو جائے تو ایک جٹ ہو کر دشمن سے بھڑ جاؤ۔ اللہ ہمارا حامی و ناصر ہوگا۔