وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی جنرل منیجر پی ٹی وی لاہور ڈاکٹر قیصر شریف کے گھر آمد، والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

24
آئندہ مالی سال کا بجٹ بہترین اور عوام دوست بجٹ ہوگا، وزیراعظم نے ہمیشہ ریلیف دینے کی بات کی ہے، مہنگائی میں واضح کمی اور مجموعی ترقی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، عطاء اللہ تارڑ

لاہور ۔9جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ پاکستان ٹیلی ویژن لاہور کے جنرل منیجر ڈاکٹر قیصر شریف کے والد کے انتقال پر تعزیت کے لئے پیر کو ان کے گھر گئے اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ والد کا سایہ عظیم نعمت ہوتا ہے،

ان کی جدائی ناقابل تلافی صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ڈاکٹر قیصر شریف اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر و حوصلہ دے۔