13.8 C
Islamabad
بدھ, فروری 26, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی پی ایف یو جے کے...

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی پی ایف یو جے کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد اور نیک تمنائوں کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد صحافت جمہوریت کا لازمی جزو ہے، صحافیوں کو درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔

یہ بات انہوں نے منگل کو پی ایف یو جے کے سالانہ انتخابات میں نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آزادی اظہار رائے اور آزاد صحافت پر کامل یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے صحافیوں کی مضبوط آواز ہے، پی ایف یو جے نے ہمیشہ صحافیوں کے حق کی بات کی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے کے نومنتخب عہدیداران کا انتخاب صحافیوں کے لئے آپ کی لگن اور وابستگی کا ثبوت ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پی ایف یو جے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے افضل بٹ کو صدر، ارشد انصاری کو سیکریٹری جنرل، سعید جان کو فنانس سیکریٹری اور پی ایف یو جے کے ملک بھر سے دیگر نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566145

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں