وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت میں بند کر دیا گیا

154
آئندہ مالی سال کا بجٹ بہترین اور عوام دوست بجٹ ہوگا، وزیراعظم نے ہمیشہ ریلیف دینے کی بات کی ہے، مہنگائی میں واضح کمی اور مجموعی ترقی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):بھارت کی جانب سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکائونٹس بلاک کرنے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بھارت میں بند کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نےعالمی میڈیا پر بھارت کے ریاستی جبر، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام کی آواز کو دبانے کی کوششوں کو بے نقاب کیا، جس کے ردعمل میں بھارت نے ان کا آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بند کر دیا۔