اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے بول نیوز کے سینئر رپورٹر عمر حیات خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے عمر حیات خان اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے، سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔