وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا اسٹیج، فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار افضال احمد کے انتقال پر اظہار افسوس

335
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا اسٹیج، فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار افضال احمد کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے اسٹیج، فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار افضال احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ افضال احمد نے اپنی بے ساختہ اداکاری سے شائقین فن کو محظوظ کیا، ان کے انتقال سے فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔

جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین