اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر و سی ای او سلمان اقبال کی صاحبزادی کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سلمان اقبال کی صاحبزادی کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے، جذبات کے اظہار کے لئے الفاظ ناکافی ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و حوصلہ عطا فرمائے۔ (آمین)