وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا سینئر صحافی زاہد ملک کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس

125
Meeting chaired by Maryam Aurangzeb
Meeting chaired by Maryam Aurangzeb

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی زاہد ملک کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اطلاعات نے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔