وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا معروف اداکار تنویر جمال کے انتقال پر اظہار افسوس

200

اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے معروف اداکار تنویر جمال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تنویر جمال گزشتہ 35 سالوں سے پی ٹی وی کی معروف شخصیت تھے۔

مرحوم نے پی ٹی وی کے متعدد ڈراموں میں اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا، ڈرامہ انڈسٹری کیلئے تنویر جمال مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔