وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کو سپریم کورٹ سے پانچ سال نااہلی کی سزا ختم ہونے پر مبارکباد

109
مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کو سپریم کورٹ سے پانچ سال نااہلی کی سزا ختم ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ طلال چوہدری نے قائد محمد نواز شریف اور جماعت سے نظریاتی وابستگی، وفا اور محبت پر پانچ سال نااہلی کی سزا بھگتی جو آج ختم ہو گئی ہے۔

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بہادر، بے گناہ اور پرعزم بھائی طلال چوہدری کو مبارک ہو۔ طلال چوہدری تو پانچ سال بعد اہل لیکن انہیں ناحق سزا دینے والے عوام اور تاریخ میں تاحیات نااہل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج طلال چوہدری اپنے ضمیر ہی نہیں، وقت اور عوام کی عدالت میں بھی سرخرو ہیں۔