اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے آج کے دن میں خواتین صحافیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین صحافیوں نےاپنے قلم کی قوت سے آزادی صحافت کی درخشاں روایات کو برقرار رکھا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوایا ہے۔
پیر کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ میڈیاکی ترقی اورعوام تک درست معلومات کی فراہمی میں مردوں کی طرح خواتین صحافی بھی اہم کردار اداکر رہی ہیں۔حکومت صحافیوں خصوصاً خواتین کے تحفظ اور فلاح کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ خواتین اس شعبے میں آزادانہ اور احسن انداز سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں، ان کیلئے مزید سازگار ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بھرپور کاوشیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زینب الرٹ رسپانس اینڈ ریکوری قانون اور زینب الرٹ ایپ کا اجراء بچوں کےتحفظ و سلامتی اورانہیں گھناؤنے ظلم سےبچانے کیلئےایک عملی قدم ہے۔
انسداد ریپ انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل آرڈیننس اورگھریلو تشدد سے تحفظ کا قانون خواتین کےخلاف تشددکی روک تھام اورانصاف کی جلدفراہمی کوممکن بنائیں گے۔