
اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے گزشتہ روز جموں و کشمیر میں 3 سالہ بچے کے سامنے اس کے نانا کو بھارتی افواج کی طرف سے شہید کرنے اور بھارتی بربریت کے حوالہ سے احمد فراز کے شعر سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ جمعرات کو اپنے کا ٹویٹ میں انہوں نے احمد فراز کے شعر سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے احمد فراز کا یہ شعر
میں کٹ گروں یاسلامت رہوں، یقیں ہے مجھے
کہ یہ حصارِ ستم کوئی تو گرائے گا
شیئر کیا۔