وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

144

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے بروقت اقدامات نہ اٹھانے پر سندھ کے عوام گندم اور آٹا مہنگا خریدرہے ہیں سندھ میں گندم کی کمی اور قیمتوں میں اضافہ کی وجہ گندم فلور ملز کو جاری نہ کرنا ہے ، سندھ اور پنجاب میں گندم کی پیداوار زیادہ ہوئی ہے، حکومت سندھ کی جانب سے گندم ریلیز نہ کرنے کی وجہ سے سندھ کے لوگ مہنگی گندم اور آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ وہ پیر کو وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام کے ہمراہ پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ حکومت پنجاب نے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لئے سبسڈی دینے کے ساتھ ساتھ بروقت گندم فلور ملز کو جاری کی ہے اسی لئے پنجاب میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایسی صورتحال بنا دی ہے کہ سندھ کے عوام کو اب نقصان ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال پنجاب اور سندھ میں گندم کی زیادہ پیداوار ہوئی ہے اس کے باوجود مارکیٹ میں یہ تاثر پھیلایا جارہا ہے کہ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کے بروقت اقدامات نہ اٹھانے پر سندھ کے عوام گندم اور آٹا مہنگا خریدرہے ہیں۔وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہناجائز منافع خوری میںوہی لوگ ملوث ہے جو ماضی میں بھی ناجائز منافع خوری میں ملوث تھے ، یہ مصنوعی بحران پیدا کرنے کی ایک کوشش ہے ، سندھ حکومت سمیت تمام صوبے اس پر خصوصی توجہ دیں۔