اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان تین سال میں کنٹینر سے نہیں اترے اس لئے وزیراعظم نوازشریف پختونخوا کے عوام کی خدمت کرنے نکلے ہیں،عمران خان کی مزید اے ٹی ایم مشینیں منظر عام پر آ گئی ہیں، وہ ان کے ناکارہ ہونے سے گھبرا رہے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت نے 2 ہزار کرسیاں بھرنے کیلئے پورے صوبے سے لوگ بلائے۔ پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مشرف کے ساتھیوں کو گنتے ہوئے عمران اپنا آپ بھول جاتے ہیں۔