وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی میڈیا سے گفتگو

175

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پانامہ پیپرز، آف شور کمپنیوں اور بینکوں سے معاف کرائے گئے قرضوں کی چھان بین کا نظام وضع کرنے کیلئے 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی پر اتفاق ، کمیٹی حکومت اور اپوزیشن کے چھ ، چھ ارکان پر مشتمل ہوگی جو اپنے قیام کے بعد دو ہفتوں میں پارلیمان میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہحکومت اور اپوزیشن کے درمیان پانامہ پیپرز، آف شور کمپنیوں اور بینکوں سے معاف کرائے گئے قرضوں کی چھان بین کے حوالے سے نظام وضع کرنے کے لیے 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی پر اتفاق ہوگیا ہے، کمیٹی حکومت کے چھ اور اپوزیشن کے چھ ارکان پر مشتمل ہوگی جو اپنے قیام کے بعد دو ہفتوں میں پارلیمان میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں سپیکر کی زیر صدارت حکومتی و اپوزیشن ارکان کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ 16 مئی کو وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں سپیکر سردار ایاز صادق کو تجویز دی تھی کہ وہ ایوان میں موجود حکومتی و اپوزیشن کی تمام پارلیمانی جماعتوں کی مشاورت سے ایک ایسی کمیٹی تشکیل دیں جو حالیہ دنوں میں لگائے گئے الزامات کی سچائی کا نظام وضع کر سکے