وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی نجی ٹی وی سے گفتگو

107

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ملکی حساس صورتحال احتجاج کی متحمل نہیں، عمران خان احتجاج کو کسی اور وقت کےلئے رکھیں، 2018 تک عمران خان کو حکومت کا تختہ الٹنے کے مواقع ملتے رہیں گے، ہر وقت جنگی جنون کو خود پر سوار رکھنا سیاسی قیادت کے شایان شان نہیں، سیاسی مفاد کو ترجیح دینے کے اقدام کو قوم اچھا نہیں سمجھتی۔خدارا کشمیر کاز اور بھارت کے جارحانہ طرز عمل کے خلاف قومی اتحاد پر اثر انداز نہ ہوں۔ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے کرنےوالے ہر کلبھوشن پر نظر رکھے ہوئے ہیں، حکومت کے جرات مندانہ کردار سے بھارت پر بوکھلاہٹ طاری ہے ۔