29.4 C
Islamabad
اتوار, مئی 18, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات...

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات کی موثر قیادت نے پاکستان کے موقف کو دنیا کے سامنے واضح اور باوقار انداز میں پیش کیا، ملک ابرار احمد

- Advertisement -

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما، ایم این اے ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات کی موثر قیادت نے پاکستان کے موقف کو دنیا کے سامنے واضح اور باوقار انداز میں پیش کیا۔

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے بیان میں ایم این اے ملک ابرار احمد کاکہنا تھا کہ خبر بنی طاقت، بیانیہ بنا ہتھیار، اے پی پی کا سچ دشمن پر بھاری رہا۔حالیہ پاک۔بھارت کشیدگی میں ’’اے پی پی ‘‘نے قومی بیانیے کی پُراعتماد آواز بن کر سچ کا علم بلند رکھا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بھارتی پروپیگنڈے کے برخلاف ’’اے پی پی ‘‘کی حقائق پر مبنی رپورٹنگ کو عالمی سطح پر سراہا گیا، بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے ’’اے پی پی ‘‘کی میڈیا حکمتِ عملی کا اعتراف کرلیا۔یہ لمحہ خود بولتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598193

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں