وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نومنتخب عہدیداروں کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

110

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد حسین چوہدری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نومنتخب صدر شکیل قرار و دیگر عہدیداروں کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔انھوں نے کہا کہ آپ کی کامیابی صحافتی برادری کے آپ پر اعتماد کا مظہر ہے،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے اور اس آئینی و جمہوری حق کے فروغ اور صحافیوں کے تحفظ و فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نومنتخب عہدیداروں کے نام ایک تہنیتی پیغام میں کیا۔نیشنل پریس کلب اسلام آبادکے نومنتخب صدر شکیل قرار، جنرل سیکرٹری انور رضا اور دیگر عہدیداروں کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ آپ لوگوں کی کامیابی صحافتی برادری کے آپ پر اعتماد کا مظہر ہے، امید ہے کہ نومنتخب عہدیداران صحافیوں اور میڈیا ورکرزکے مسائل کے حل اور فلاح وبہبود کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے اور اس آئینی و جمہوری حق کے فروغ اور صحافیوں کے تحفظ و فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی۔