وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نےمریم نواز کے جلسوں اور ریلیوں سے خطاب کا شیڈول جاری کر دیا

153
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا اسٹیج، فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار افضال احمد کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے جلسوں اور ریلیوں سے خطاب کا شیڈول جاری کر دیا۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ‏مریم نواز شریف آج (منگل کو) جھنگ پی پی 125، 127 پہنچیں گی اور انتخابی ریلیوں اور جلسوں سے خطاب کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ‏مریم نواز شریف پینسرہ انٹر چینج ایم 4، پی پی 127 گوجرہ موڑ میں استقبالیہ سے خطاب کریں گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم نواز شریف مدھانی جٹ، چنیوٹ موڑ پر خطاب کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ‏مریم نواز شریف جامعہ چوک سے ہوتے ہوئے علی آباد، پی پی 125 پہنچیں گی اور ملوآنہ موڑ پر عوام اور کارکنان سے خطاب کریں گی۔ اس کے علاوہ مریم نواز شریف ہیڈ تریموں سے اٹھارہ ہزاری پہنچیں گی اور عوام سے خطاب کریں گی