وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض کا جواب

64
کسان کارڈز کا اجراء کسانوں کیلئے ایک سنگ میل ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین
کسان کارڈز کا اجراء کسانوں کیلئے ایک سنگ میل ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا لاپتہ افراد کے حوالے سے اپنا ایک موقف ہے‘ ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ پشاور کے مغوی ایس پی کے حوالے سے متعلقہ حکام سے تفصیلات حاصل کرنے کے بعد ایوان کو آگاہ کردیں گے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر محسن داوڑ نے کہا کہ پشاور کے ایس پی رورل طاہر داوڑ دو ہفتے قبل ایف ۔10 کے علاقے سے اغواءکئے گئے۔ ان کا ابھی تک پتہ نہیں چلا جس پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وہ اس معاملے پر متعلقہ آئی جی اور دیگر پولیس حکام سے رابطہ کرکے تفصیلات حاصل کریں گے اور جس سے ایوان کو آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے تحریک انصاف کا اپنا ایک موقف ہے‘ ہم اس معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے۔