وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور ہزارہ جرنلسٹس کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

63
APP95-19 ISLAMABAD: November 19 - A delegation of Journalists from Gilgit-Baltistan, AJK and Hazara Division calls on Federal Minister for Information and Broadcasting, Chaudhry Fawad Hussain. APP

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور ہزارہ جرنلسٹس کے وفد نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت اظہار رائے کے بنیادی حق پر کامل یقین رکھتی ہے، آزادی صحافت اور جمہوریت کا آپس میں گہرا رشتہ ہے، دونوں ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ اور اور فلاح و بہبود کے لئے پر عزم ہے۔