وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حیسن کا ٹویٹ

76

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاک یونیورسٹی آف میڈیا سائنسز کا منصوبہ تیار ہو گیا، پاک یونیورسٹی آف میڈیا سائنسز کا منصوبہ پہلے100دن میں مکمل کیا۔پیر کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ میڈیا انڈسٹری کیلئے حکومت کی طرف سے یہ اہم سنگ میل ہو گا۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے اولین سو دن میں الحمداللہ ’پاک یونیورسٹی آف میڈیا سائنسز‘ کے قیام کا منصوبہ تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ دے کر ہماری حکومت نے پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کی بہتری کے لئے سب سے بڑا حصہ ڈالا ہے۔