وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا فیڈرل انفارمیشن کمیشن کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو

112
APP78-26 ISLAMABAD: November 26 - Chaudhry Fawad Hussain, Federal Minister for Information and Broadcasting addressing the launching ceremony of Federal Information Commission as part of 100 days Agenda. APP

اسلام آباد ۔ 26 نومبر(اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ انفارمیشن کمیشن کی تشکیل کے بعد وفاق میں اطلاعات تک رسائی کا قانون مکمل طور پر نافذالعمل ہوگیا ہے،وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے عین مطابق صحافیوں اور عام عوام کے لئے قانون کے ذریعے اطلاعات تک رسائی کا نظام وضع کر دیا گیا ہے، اطلاعات تک رسائی قانون سے شفافیت زیادہ اور کرپشن کم ہوگی، وسل بلور ایکٹ بھی عنقریب پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، وزیراعظم 100روزہ پلان کے تحت وزارت اطلاعات و نشریات نے میڈیا یونیورسٹی کے قیام کے منصوبے، پاکستان ٹیلی ویژن، ریڈیو پاکستان کی تشکیل نو اور ادارہ جاتی اصلاحات، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی ) کو جدید ڈیجیٹل سروس میں منتقل کرنے کے اقدامات اٹھائے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کمیشن کی خاطر انفارمیشن کمیشن کی تشکیل مکمل نہیں کی، موجودہ حکومت نے پہلے 100 روز میں مختلف شعبوں میں جو کام کیے ہیں وہ گذشتہ 70سالوں کے دوران بھی نہیں ہوسکے۔وہ پیر کو سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) کے زیر اہتمام فیڈرل انفارمیشن کمیشن کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔