28.8 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی نواز شریف کے...

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی نواز شریف کے گارڈز کے نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین پر تشدد کی مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے نواز شریف کے گارڈز کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی حکومت تو ختم ہو گئی لیکن مغلیہ سوچ ختم نہیں ہوئی۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر ایک نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین پر نواز شریف کے گارڈز کے تشدد کے واقعہ پر اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ میاں صاحب غریبوں کی مزیدبددعائیں نہ لیں، غریب کیمرہ مین کے شدید زخمی ہونے کے باوجود میاں صاحب نے رکنے کی زحمت تک گوارہ نہ کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے اور میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=126412

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں