وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی مرحوم ایس ایس پی چوہدری مشتاق احمد برگٹ کی رہائش گاہ پر آمد

79
APP16-12 JHELUM: January 12 – Federal Minister for Information & Broadcasting, Chaudhry Fawad Hussain offering Fateha for the departed soul of SSP Retd Ch Mushtaq Ahmad Bargat . APP

منگلا/دانیالہ ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے مرحوم ایس ایس پی چوہدری مشتاق احمد برگٹ کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر مرحوم کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور چوہدری مشتاق مرحوم کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ مرحوم کے چچا چیئرمین یونین کونسل دانیالہ اور مرحوم کے صاحبزادوں خرم مشتاق، عمر مشتاق اور شرجیل مشتاق سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا۔ وہ کچھ دیگر مرحوم کے اہل خانہ کے ہمراہ تھے۔