اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے پنجاب میں شام کے اوقات میں سکول کے میدانوں میں بچوں کے کھیلنے پر پابندی ختم کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے میدان شام کو کھیلنے کے لئے دستیاب نہیں تھے ، صوبائی حکومتوں نے بچوں کے شام کے اوقات میں سکولوں میں کھیلنے پر پابندی لگا دی تھی ۔پابندی کی وجہ سے ہزاروں بچے کھیل کے میدانوں سے محروم ہو گئے تھے، شکر الحمد اللہ کہ پنجاب حکومت نے یہ پابندی اب ختم کر دی ہے۔