وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

69

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے لیے شائقین کے میدان بھرنے چاہئیں’خواہش ہے کہ دبئی میں پی ایس ایل کا یہ آخری سیزن ہو اور اگلی دفعہ اس کا انعقاد پاکستان میں ہو ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی ویزا پالیسی تاریخی اہمیت کی حامل ہے، اس سے سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لئے ایک پر کشش ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک عظیم تاریخ اور ورثے کے امین ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس پالیسی معاملات پر کہنے کو کچھ نہیں،وہ صرف این آر او چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاشی تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔