وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی پی ٹی وی لاہور سنٹر کے دورہ کے دوران گفتگو

80

اسلام آباد ۔ 15ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے پروگراموں کے مواد کی بہتری کیلئے لکھاریوں اور آرٹسٹ کمیونٹی کی تجاویز کا خیرمقدم کرے گی۔ ہفتہ کو پی ٹی وی لاہور سنٹر کے دورہ کے دوران وزیر اطلاعات نے پاکستان ٹیلی ویژن کے ملازمین پر زور دیا کہ وہ نشریات کے مواد کو بہتر بنانے کیلئے کام کریں۔ ڈرامہ نگار اور کالم نگار منصور آفاق نے پی ٹی وی کے پروگراموں کی بہتری کیلئے کی گئی کوششوں سے متعلق وزیر اطلاعات کو بریفنگ دی۔ ایمپلائز یونین کے صدر راحیل آصف نے اس موقع پر وفاقی وزیر کو ملازمین کے مسائل سے متعلق آگاہ کیا، وفاقی وزیر نے ورکروں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں۔