
اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ چوری اور سینہ زوری کو مثال سے واضح کرنا ہو تو نواز شریف اور زرداری صاحب کا رویہ دیکھ لیں۔بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فوید حسین نے کہا کہ کرپشن اولمپکس کی دوسری قسط بدھ کو شروع ہوئی ہے، پورے پانچ تانگوں میں پوری پارٹی استقبال کیلئے پہنچی۔