اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و خصوصی اقدامات حسن خاور کو حکومت پنجاب کا سرکاری ترجمان مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر حسن خاور کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔