اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کراچی میں سینئر صحافی اطہر متین کے قتل پر افسوس کاا ظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے دلی تعزیت کی ہے۔ جمعہ کو وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ پی پی پی کی حکومت کراچی میں لا اینڈ آرڈر کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔
اندرون سندھ بھی صحافیوں پر آئے روز حملے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت قلم اور مائیک کو تحفظ دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔کراچی کو سیف سٹی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال نا گزیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ متاثر خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ تعالیٰ اطہر متین کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔