وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

150
کسان کارڈز کا اجراء کسانوں کیلئے ایک سنگ میل ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین
کسان کارڈز کا اجراء کسانوں کیلئے ایک سنگ میل ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی)فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے لاہور کی معروف ایڈن ہاﺅسنگ سوسائٹی میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں اربوں روپے کے گھپلے اور شہریوں سے فراڈ کے الزام میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد کو دبئی سے گرفتار کر لیا۔ متاثرین نے فراڈ کے خلاف لاہور میں وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر شدید احتجاج کیا تھا جس پر وزیراعظم نے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی تھی، مظاہرین نے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں فوری طور پر ریلیف دینے کیلئے ڈوبی ہوئی رقم واپس دلائی جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے اس مظاہرے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کی تھی۔ ایف آئی اے نے اس حوالہ سے فوری کارروائی کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے داماد مرتضیٰ امجد کو دبئی سے گرفتار کر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ ہفتہ ایڈن ہاﺅسنگ سوسائٹی کے متاثرین نے وزیراعظم کی زمان پارک لاہور رہائش گاہ کے باہر شدید احتجاج کیا اور وزیراعظم سے درخواست کی کہ وہ ان کی لوٹی ہوئی رقم کی برآمدگی اور انہیں واپس دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ بااثر مافیا سے متاثرین کو ریلیف مل سکے۔ متاثرین نے پی ٹی آئی کی حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ ایڈن ہاﺅسنگ سوسائٹی کے مالک ڈاکٹر امجد اور دیگر ملزمان کو واپس لا کر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ سوسائٹی کے متاثرین کی تعداد 10 ہزار کے قریب ہے جبکہ ڈاکٹر امجد اور اس کے دو بیٹے وزارت داخلہ کو نیب کی طرف سے ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست پر عملدرآمد نہ کئے جانے پر اپریل میں بیرون ملک فرار ہو گئے تھے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اب پاکستان کے اندر طاقتور کا بھی احتساب شروع ہو چکا ہے، وزیراعظم کے دورہ لاہور کے موقع پر ایڈن ہاﺅسنگ سوسائٹی کے متاثرہ افراد نے وزیراعظم ہاﺅس کے باہر احتجاج کیا تھا۔