وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید کا مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور میڈیا کے کردار پر سیمینار سے خطاب

159
APP90-18 ISLAMABAD: August 18 – Federal Minister for Information, Broadcasting and National Heritage Senator Pervaiz Rashid addressing during Round Table Seminar on Current Situation in Occupied Kashmir. APP photo by Saleem Rana

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان عالمی سطح پر مثر انداز سے کشمیر کا مقدمہ لڑے گا، موجودہ حالات میں سیاسی عدم استحکام سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچ سکتا ہے،2014 ءمیں ڈی چوک میں دھرنے سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں تاخیر ہوئی جس سے ملکی مفاد کو نقصان پہنچا‘ ہم نے یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشترکہ کاوشوں سے مقبوضہ کشمیر میں چلنے والی اصولی اور جمہوری جدوجہد کو تقویت دینی ہے‘ پاکستان اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں‘ کشمیر اور کشمیر کاز کا ہمارے ساتھ ایک اٹوٹ رشتہ ہے‘کشمیریوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی اپنی جدوجہد آزادی شروع کردی تھی،بھارت تاریخی حقائق سے انکارکررہا ہے۔ جمعرات کو یہاں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور میڈیا کے کردار سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ 2014 ءمیں ڈی چوک میں دھرنے سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں تاخیر ہوئی جس سے ملکی مفاد کو نقصان پہنچا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی اپنی جدوجہد آزادی شروع کردی تھی اوربھارت جو پاکستان پر بے یقینی کی صورتحال کا الزام لگا رہا ہے وہ درحقیقت تاریخی حقائق سے انکارکررہا ہے۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ مسلم لیگ ن جب 2013 ءمیں برسراقتدار آئی تو اس وقت توانائی سمیت معیشت اور دیگر کئی مسائل کا سامنا تھا ۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیرقیادت حکومت ملک میں ترقی وخوشحالی کے بڑے منصوبوں سمیت امن وسلامتی کو یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ محمد نواز شریف کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ ان کی طرف سے ایک خط جاتا ہے کہ کشمیر پر گفتگو کریں تو گفتگوکیلئے جواب بھی آ جاتا ہے۔