وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹرپرویز رشید کی الحمراءہال لاہور میں میڈیا سے گفتگو

110

لاہور۔25ستمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹرپرویز رشید نے کہاہے کہ ظالم دنیا میں تنہا ہوتا ہے،تنہائی سے بچنے کیلئے بھارت کو کشمیریوں پر ظلم بند کرنا ہو گا،ہندوستان کی طرف سے کشمیر ی عوام پر ستم ڈھائے جا رہے ہیں، کشمیریوں کے غصے کو کم کرنا نئی دہلی کی ذمہ داری ہے،بلوچستان سے اےک بھی آواز اےسی نہےں جو بھارتی وزےر اعظم کو خوش کر سکے،پاکستان زندہ آباد کہنا ان کا اچھا نہیں لگتا لےکن بلوچستان سے پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہیں گے، بھارت اگر سی پےک منصوبے کی مخالفت کرے گا تو وہ خود ہی دنیا سے تنہا ہوجائے گا، عمران خان کراچی ، پشاور سمیت ہر جگہ سے لوگوں کو ہلہ گلہ کرنے کیلئے رائےونڈ جمع کررہے ہیں لےکن اس کے برعکس وزیر اعظم محمد نواز شریف پاکستان کو خنجراب سے گوادر تک ملانے کی کوشش کررہے ہیں، تحریک انصاف کا 30ستمبر کو میلہ ہوگا اور اکتوبر میں خالی ٹھیلہ ہوگا۔الحمراءہال لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے ہر کالج ، ہر پلے گراﺅنڈ میں پاکستانی جمع ہوکر وطن کا قومی ترانہ گاتے ہیں،بلوچستانی دوسرے پاکستانےوں کی طرح سب سے بڑھ کر پاکستانی ہیں،بلوچستان میں ایک بھی آواز نہیں جو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سنائی دے اور ان کے کانوں میں کوئی خوشی کی بات سنا سکے،اصل مےں بلوچستان سے پاکستان زندہ آباد کے نعرے ان کو اچھے نہیںلگتے لےکن وہ بلوچستان سے پاکستان زندہ باد کے نعرے سنتے رہیں گے۔