وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا سینئر صحافی خواجہ فرخ سعید کے انتقال پر اظہار افسوس

192
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی خواجہ فرخ سعید کے انتقال پر اظہار افسوس کیاہے۔

اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ خواجہ فرخ سعید اصولی و نظریاتی صحافت کے علم بردار تھے، اپنے نظریات کا برملا، جراتمندانہ اور بے باکی سے اظہار ان کا تعارف رہا ۔وہ صوبہ پنجاب ہی نہیں، پورے پاکستان کے صحافیوں کے لئے عمر بھر متحرک وفعال رہے ۔

انہوں نے کہاکہ ان کی وفات صحافت اور ٹریڈ یونین کے حوالے سے بڑا نقصان ہے،وفاقی وزیر اطلاعات نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین