وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کی وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ

98
APP85-15 ISLAMABAD: November 15 - Prime Minister Imran Khan chairs meeting of the Federal Cabinet at PM office. APP

اسلام آباد۔ 15 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے193کمپنیوں کی بحالی کے لئے وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں سرمایہ پاکستان کمپنی کے قیام ،ڈنمارک کی عدالت کے فیصلے کے برعکس بچوں کو پاکستان بھجوانے کے معاملے پر مجسٹریٹ سطح کے افسر کو انکوائری سونپنے،ای گورننس کے لئے کمپیوٹر اور دیگر اشیاءکی مرکزی سطح پر خریداری ،بیوروکریٹس کی تعیناتی، مدت، ترقیوں کے لئے مربوط نظام وضع کرنے کے لئے کابینہ کمیٹی کی تشکیل، الیاس خان کی تین ماہ کے لئے بطور قائمام ایم ڈی پی ٹی ڈی، ایس ای سی پی کے کمشنرز کی تقرری، گندم کی فی من قمیت 1300روپے برقرار رکھنے،50ہزار ٹن یوریا کی درآمد اور وفاق کی جانب سے میڈیا کو 23کروڑ روپے کے بقایا جات کی ادائیگی کی منظوری دیدی ہے، کابینہ نے این ٹی سی کے بجٹ کو ای سی سی کی منظوری تک موخر کر دیا ہے، وفاقی کابینہ نے 100روزہ پلان اور چیئرمین سینیٹ کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کے حوالے سے رولنگ کے معاملے پر بھی غور کیا، کیا میں گذشتہ 10سالوں میں بلوچستان کے لئے جاری ہونے والے اربوں روپے کے فنڈز کا حساب مانگنے، اربوں روپے کی لاگت سے 1600 کیمروں کا ناکارہ سسٹم لگانے کی نشاندہی اورکرپشن پر احتساب کی بات کرنے پرمعافی مانگوں، سینیٹ میں مشاہد اللہ نے وزیراعظم اور میرے خلاف جو غلیظ زبان استعمال کی ہے کیا اس پر معافی نہیں بنتی، پاکستان تحریک انصاف جس مطالبے پر 4 سال انتظار کرتی رہی اپوزیشن کے اسی طرح کے مطالبے پر 48گھنٹوں میں پارلیمانی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، اپوزیشن کی ہر بات مانی ہے تو حکومت کی بات بھی مانی جائے، معاملات چلانے کے لئے حکومت کی جانب سے کوئی مسئلہ نہیں، مسئلہ صرف اپوزیشن کا ہے، وہ چاہتی ہے کہ احتساب کو چھوڑ کر مک مکا کے ساتھ چلا جائے، ہمارے ہاں عوام کا تو تقدس ہے ہی نہیں، صرف ایوان کا ہی تقدس ہے،چندسیاستدانوں نے تو سیاست کو بدنام کررکھا ہے، ملک کو اس مقام تک پہنچانے والے چند سیاستدان ہی ہیں، انہی کی وجہ سے پاکستان کے عوام کا سیاست پر اعتماد اٹھ چکا ہے، وزیراعظم عمران خان واحد لیڈر ہیں جن کی بات پر پوری قوم اعتماد کرتی ہے ،نواز شریف کے منصوبوں کے آڈٹ کے لئے شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا مطالبہ غیر اخلاقی ہے ،قائمہ کمیٹی کے چیئرمینوں کے لئے اپوزیشن سے بات چیت کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں ، طاہر داوڑ کی پاکستان کے لئے خدمات ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین نے جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔