اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فرازنےاداکار شان کی والدہ اور معروف اداکارہ نیلو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مرحومہ فن کی دنیا کا ایک بڑا نام اور ایک باصلاحیت اداکارہ تھیں۔ اللہ تعالی مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔