وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا جنید سلیم کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

101

لاہور۔5ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے روزنامہ انصاف کے چیف ایڈیٹر اور پروگرام حسب حال کے اینکر پرسن جنید سلیم کے گھر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ جنید سلیم کی والدہ کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے، پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل سے نوازے۔