وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی کے گھر آمد، والد کے انتقال پر تعزیت کی

55

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین پیر کو وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی سے تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے اور ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔