وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا سینئر صحافی راجہ طارق کے انتقال پر اظہار افسوس

59
ہم منظم مافیا کا سامنا کر رہے ہیں، ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی بے سروپا رپورٹ میں ایسے قصے جوڑے گئے کہ کرپٹ اپوزیشن کی بھی جرات ہوئی کہ حکومت پر تنقید کرے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سینئر صحافی اور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کراچی کے جنرل سیکرٹری راجہ طارق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ راجہ طارق کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، مرحوم کی شعبہ صحافت میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔